image
Sunday, Mar 7 2021 | Time 16:55 Hrs(IST)
  • امت شاہ نے تمل ناڈو میں انتخابی مہم کا آغاز کیا
  • پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ
  • مدھومکھی پالن اور گیندہ پھول پروسیسنگ سے کسان کی آمدنی ہوئی دگنی
  • وینیش سونے کا تمغہ جیت کر نمبر ایک پہلوان بن گئیں
  • گوڈا میں بجلی کے کھمبے سے گر کر مستری کی موت
  • آئی پی ایل نو اپریل کو شروع ہوگا، چھ شہروں میں کھیلا جائے گا
  • بے قابو کار کے درخت سے ٹکرانے کے سبب دو حقیقی بھائیوں کی موت ،دو زخمی
  • بی جےپی کارکن گہلوت حکومت کو اکھاڑنے کے کام میں لگ جائیں: راجے
  • سازش کر خود کے اغوا کہ جھوٹی اطلاع دے کر رقم حاصل کرنے میں کوشاں ملزم گرفتار
  • نابالغ سے عصمت دری کا ملزم گرفتار
Regional

لال قلعہ پر تشدد ملک کی توہین: امرندر

چندی گڑھ، 27جنوری (یو این آئی) دہلی میں خاص طورپر لال قلعہ پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اسے ملک کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کو بدنامی جھیلنی پڑی ہے اور اس سے کسان تحریک کمزور ہوئی ہے۔

انہوں نے آج یہاں واضح کیا کہ زرعی قوانین کے غلط اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کے خلاف ہونے کی وجہ سے وہ کسانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ لال قلعہ آزاد ہندستان کی علامت ہے اور آزادی اور قومی جھنڈے کو لال قلعہ پر لہرانے کے لئے نہ جانے کتنے ہی بھارت ماتا کے سپوتوں نے اپنی جان قربان کی۔
خاص خبریں
قبائلیوں کی تعلیمی ترقی بے حد ضروری: کووند

قبائلیوں کی تعلیمی ترقی بے حد ضروری: کووند

دموہ، 7 مارچ (یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ تعلیم ہی کسی بھی شخص یا برادری کی ترقی کا سب سے موثر ذریعہ ہے، اس لیے قبائلی برادری کی تعلیمی ترقی کے لئے کوشش کرنا بہت اہم ہے مسٹر کووند نے مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے سنگرام پور میں ریاستی سطح کی قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا۔

...مزید دیکھیں
سبھی کو سستا اور قابل دسترس علاج کے لئے کوششیں جاری: مودی

سبھی کو سستا اور قابل دسترس علاج کے لئے کوششیں جاری: مودی

نئی دہلی،7 مارچ ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت سبھی کیلئے سستا اور قابل رسائی علاج کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں اور پروگرام تشکیل دے رہی ہے مسٹر مودی نے ’جن اوشدھی دوس‘ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حفظان صحت پر دھیان دینا چاہئے اور بیماریوں سے بچنے کے لئے اچھی غذا اور یوگا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے اورہر ضلع میں میڈیکل کالج کھولے جارہے ہیں ایم بی بی ایس کی 30 ہزار سیٹوں اور پی جی کی 24 ہزار نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے 
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ ’ہیلتھ اینڈ ویل نیس‘ مراکز کھولے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے گاؤں کے قریب صحت کی سہولیات میسر ہوسکے۔

...مزید دیکھیں
کورونا ضابطوں پر عمل نہ کرنے پر سختی برتنی پڑے گی: گہلوت

کورونا ضابطوں پر عمل نہ کرنے پر سختی برتنی پڑے گی: گہلوت

جے پور، 7 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملوں میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے اور وزیرعلی اشوک گہلوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں نہیں تو حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی مسٹر گہلوت نے کہا کہ مارچ کی شروعات سے ریاست میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

...مزید دیکھیں
اقلیتی طبقات کے اعتماد کی بحالی اور انھیں حکومتی اسکیمات سے مستفیدکرانےکےلیےہماری جدوجہدجاری رہےگی: ندیم جاوید

اقلیتی طبقات کے اعتماد کی بحالی اور انھیں حکومتی اسکیمات سے مستفیدکرانےکےلیےہماری جدوجہدجاری رہےگی: ندیم جاوید

ممبئی 7 مارچ (یو این آئی) اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے نافد کی گئی مختلف اسکیمات سے اقلیتیں اور بطور خاص مسلمان برادری خاطرخواہ انداز میں اور بڑے پیمانے پر استفادہ حاصل کرنے میں مختلف وجویات کی بناء پر ناکام رہتی ہیں، اس لیے تمام اقلیتی طبقات کو ان اسکیمات سے مستفید ہونے کے لیے انکی راہ نمائی اور ان اسکیموں کی اقلیتوں کے لیے صد فی صد نفاذ کو یقینی بنانےکے لیے اپنے عزم اور طریقہ کار کی وضاحت کرتےہوئے کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے کل ہند صدر ندیم جاوید نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے رضاکار اب خود اقلیتی طبقات تک پہنچیں گے اور اس ضمن میں انکی راہنمائی اور مدد کر یں گے نیز، کوشش کی جائے گی کی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والا کوئ بھی مستحق اور ضرورت مند فر ان سرکاری اسکیمات سے مستفید ہونے سے محروم نہ رہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کے یومیہ کیسزمیں مسلسل اضافہ، ساڑھے 18 ہزارسے زائد  نئےایکٹیو کیسز

کورونا کے یومیہ کیسزمیں مسلسل اضافہ، ساڑھے 18 ہزارسے زائد نئےایکٹیو کیسز

نئی دہلی ، 7 مارچ ( یواین آئی) ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے ایکٹیو کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے ، جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے لگاتار تین دن تک کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم ریکارڈ کی گئی تھی لیکن آخری تین دن کے دوران ہلاک ہونے والے کورونا مریضوں کی اوسط 100 سے اوپر تھی۔

...مزید دیکھیں
مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے: عمر عبداللہ بنام بی جے پی امیدوار

مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے: عمر عبداللہ بنام بی جے پی امیدوار

سری نگر،7 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مخالف امیدوار سووندو ادھیکاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کے مطابق دفعہ کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے انہوں نے کہا کہ بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور کافی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سندھو فائنل میں، شری کانت کو شکست

سندھو فائنل میں، شری کانت کو شکست

باسیل، 07 مارچ (یو این آئی) عالمی چیمپیئن اور دوسری سیڈ ہندوستان کی پی وی سندھو نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے چوتھی سیڈ ڈینمارک کی میا بلیچ فیلٹ کو 41 منٹ میں ہفتے کے روز 21-13, 21-19 سے شکست دے کر سوس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ مرد کٹیگری چوتھی سیڈ کیدامبی شری کانت اور مرد جوڑی میں ساتوِکسَیراج اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

...مزید دیکھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ

07 Mar 2021 | 4:46 PM

اسلام آباد،7مارچ ( یواین آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے ذریعہ جنوری کے آخر میں کورونا پابندیوں میں نرمی ڈھیل دیئے جانے کے سبب پاکستان میں گذشتہ پندرہ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ پچاس فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔

پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا

پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا

07 Mar 2021 | 3:42 PM

ممبئی ، 07 مارچ (یواین آئی) معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیو یارک میں ایک ہندوستانی ریستوراں کھولا ہے پرینکا نے بیرون ملک مقیم اپنے ہندوستانی مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے انہوں نے نیویارک میں ایک پرتعیش ریسٹورنٹ کھولا ہے پرینکا نے ریستوراں کا نام سونا رکھا ہے۔ جس میں انہوں نے ہندوستانی کھانے سے محبت کا اظہار کیا ہے پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریستوراں کھولا ہے۔ اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے ایک چھوٹی سی پوجا بھی کروائی ہے۔ پرینکا نے پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

بے قابو کار کے درخت سے ٹکرانے کے سبب دو حقیقی بھائیوں کی موت ،دو زخمی

07 Mar 2021 | 4:26 PM

پرتاپ گڑھ ، 7 مارچ (یو این آئی)اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج علاقے کے پٹّی روڈ پر ٹنڑوا گاوں کے نزدیک گزشتہ ہفتہ و اتوار کی شب ایک بے قابو کار کے درخت سے ٹکرا جانے کے سبب دو حقیقی بھائیوں کی موت ہوگئ ،جبکہ دو زخمی ہیں ۔

image