image
Friday, Apr 19 2024 | Time 07:02 Hrs(IST)
Regional

اردو میں سائنسی صحافت کے فروغ کے لئے اقدامات ضروری

اردو میں سائنسی صحافت کے فروغ کے لئے اقدامات ضروری

سری نگر، 23فروری(یو این آئی) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے وگیان پرسار اور سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے اشتراک سے کشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ دسویں قومی اردو سائنس کانگریس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ مختلف طریقوں اور مختلف میڈیا کے ذریعہ اردو زبان میں سائنسی موضوعات کو مقبول بنانے کے لئے ہمہ گیر اقدامات کئے جائیں۔ سائنسی علوم کے عام فہم اردو تراجم کے علاوہ اردو اخبارات، روایتی میڈیا اور نئے میڈیا میں سائنس کوریج میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دسویں اردو سائنس کانگریس میں اردو کتب و رسائل اور اخبارات کے لئے بھی ایک اجلاس رکھا گیا۔ اس میں سائنس رپورٹر اور سائنس کی دنیا کے مدیر حسن جاوید خاں، آجکل اور روزگار سماچار کے اعزازی مدیر حسن ضیاء اوراردو کے سائنسی ماہنامہ ”تجسس“ کی مدیرہ عرفانہ بیگم اورمرکزی کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر غیاث الدین نے اظہار خیال کیا۔
سائنس کانگریس سے اپنے خطاب میں آجکل اور روزگار سماچار کے اعزازی مدیر حسن ضیاء نے کہا کہ اردو صحافت کو شامل کئے بغیر اردو میں سائنس کو مقبول عام بنانا ممکن نہیں ہے۔ سائنس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ کا کام صرف درس گاہوں اور وہاں کے اساتذہ تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اس مہم اور تحریک میں اردو کے صحافیوں کی سرگرم شرکت ہونی چاہئے۔ اردو میں اچھے تربیت یافتہ صحافیوں اور سائنسی صحافیوں کی کمی ہے کیوں کہ اردو اخبارات میں نوکری کرنے کے لئے اردو صحافی بننا کوئی بہت پرکشش کیریئر نہیں ہے۔ باصلاحیت نوجوانوں کو، جن کاسائنس کی تعلیم کا پس منظر ہے،وظائف پیش کرکے اور مفت تربیت دے کر سائنسی صحافی بننے کے لئے تیار کیا جائے۔ اس سلسلے میں وگیان پرسار، ماس میڈیا کی تعلیم کے ادارے، یونیورسٹیاں اور اردو کے فروغ کے مقصد سے قائم کئے گئے اداروں کو آگے آنا ہوگا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے اس برس کی ابتداء میں جاری پانچویں سائنس،تکنالوجی اوراختراعات پالیسی کے مسودے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس پالیسی میں سائنس کو تجربہ گاہوں اور تحقیقی و علمی اداروں سے عوام تک پہنچانے میں مین اسٹریم میڈیا کے رول کی خاص اہمیت بتائی گئی ہے اورقومی اور ریجنل میڈیا سنٹر کھولنے کی تجویز بھی ہے۔
انھوں نے تجویز پیش کی کہ خالص سائنسی اردو رسائل سائنس کی دنیا، ماہنامہ سائنس اور ماہنامہ تجسس کے علاوہ اردو کے اخبارات اور رسائل اور اردو کے چینلوں اور اردو کے نئے میڈیا یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر سائنس سے متعلق خبروں، مضامین اور فیچرس کی شمولیت کے لئے اردو میں سائنسی خبررساں ایجنسی اور سائنسی فیچر سروس شروع کرے کی ضرورت ہے اور موجودہ اردو خبر رساں ایجنسیوں میں سائنس سروس شروع کرنے کو بھی ترجیح دی جانی چاہئے تاکہ سائنسی رویہ اور سائنسی مزاج پیدا کرنے کا مقصد حاصل ہوسکے۔
حسن ضیاء نے مزیدکہا کہ اردو قارئین کی کم ہوتی تعداد، اردو جاننے والوں کی اردو اخبارات و رسائل سے کم ہوتی دلچسپی اوراردو اخبارات کی خستہ مالی حالت کے سبب اردو صحافت میں سائنس کے کوریج میں اضافے کی کوششیں، حکومت اور نجی اداروں کے مالی تعاون اور ماہرانہ تربیت کے بغیر دشوار نظر آتی ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہئے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا بنچ نے الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد گنتی یا بعد میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر متعلقہ فریقوں کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

...مزید دیکھیں
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے  امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات 18 اپریل کی رات کو گرفتار کرلیا اس سے قبل امانت اللہ سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا کہ ہم بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے 'ایکس' پر کہا، 'بی جے پی والوں تم چاہے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر، ہر کارکنوں کو جیل میں ڈال دو، دہلی کے لوگ پھر بھی عام آدمی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں:  آپ

مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں: آپ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین اور لوگوں کو دیے گئے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کے لیے 400 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کہ 2024 کا الیکشن آخری الیکشن ہوگا ۔

...مزید دیکھیں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

18 Apr 2024 | 11:17 PM

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا کہ ہم بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے 'ایکس' پر کہا، 'بی جے پی والوں تم چاہے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر، ہر کارکنوں کو جیل میں ڈال دو، دہلی کے لوگ پھر بھی عام آدمی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔ تم چاہے کتنا بھی ڈرا لو، ہم جھکنے والے نہیں ہیں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم تمہاری تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے۔

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image