image
Monday, May 16 2022 | Time 17:13 Hrs(IST)
Regional

الیکشن کمیشن نے تین ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور دو پولیس سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ کیا

لکھنئو، 22 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست میں فیروز آباد، بریلی اور کانپور نگر کے ضلع مجسٹریٹوں اور فیروز آباد و کوشامبی کے پولیس سپرنٹنڈنٹس کا فوری اثر سے تبادلہ کر دیا ہے۔

اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہٹائے گئے افسران کی جگہ اب سوریہ پال گنگوار کو فیروز آباد ضلع کا نیا ضلع الیکشن افسر/ضلع مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ شیوکانت دویدی کوبریلی اور نیہا شرما کو کانپور نگر کا ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر/ضلع مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
خاص خبریں

مودی نے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا

لومبینی (نیپال) 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ویشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر آج یہاں لومبینی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 2202 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مریضوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 801 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

لمبینی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں بیشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر بھگوان بدھ کی جائے پیدائش مایا دیوی مندر کے درشن اور پوجا کی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے، جو آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تباہی ہوگی۔

...مزید دیکھیں
گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

وارانسی:16مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی کے بعد مقامی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس مقام کو فوری اثر سے سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

ڈونگر پور، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت تعلیم، روزگار، صحت کے سبھی شعبوں میں بہتر کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان میں دو سکھوں کے قتل پر اقلیتی کمیشن کا اظہار تشویش

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) اقلیتوں کے قومی کمیشن (این سی ایم) کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے پاکستان میں دو سکھوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزارت خارجہ سے اس معاملے کو حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

تمل ناڈو سری لنکا کو دوائیں بھیجے گا

16 May 2022 | 4:31 PM

کولمبو، 16 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے تمل علیحدگی پسندوں کو پناہ دینے والا تمل ناڈو اب شدید اقتصادی اور توانائی کے بحران کا سامنا کررہے اس جزیرہ ملک کو 28 کروڑ روپے کی ادویات بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار پرکاش مہرہ

16 May 2022 | 1:27 PM

ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ہنستا ہوا جو جائے گا...17 مئی برسی کے موقع پرممبئی، 16 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا نے 1973 میں ریلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔

میوات خطہ کی الگ شناخت بنانے کے لیے کوششیں کرنے کی ہدایات

16 May 2022 | 5:03 PM

جے پور، 16 مئی (یو این آئی) راجستھان میں میوات علاقے کی ایک الگ شناخت بنانے کے لیے دستکاری اور خواتین کے معاون گروپوں کے لیے مقامی سطح پر تربیتی سہولیات فراہم کرنے اور اس علاقے کے لوگوں کو تیار مصنوعات کے لئے مارکیٹ فراہم کرنے کی کوششیں کئے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

image