RegionalPosted at: Oct 7 2022 4:28PM گہلوت نے ’انویسٹ راجستھان سمٹ 2022‘ کا افتتاح کیا
جے پور، 7 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج یہاں دو روزہ ’انویسٹ راجستھان سمٹ 2022‘ کا آغاز کیا مسٹر گہلوت نے چراغ جلا کر کانفرنس کا افتتاح کیا اس موقع پر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، صنعت کی وزیر شنکتلا راوت، صنعتکار گوتم اڈانی، انیل اگروال وغیرہ موجود تھے کانفرنس کا آغاز محترمہ راوت کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ اس دو روزہ سربراہی اجلاس میں دنیا بھر سے نامور کارپوریٹ گروپس کے معززین شرکت کر رہے ہیں۔
اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک بھر سے معروف کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں، مفکروں، پالیسی سازوں کے مختلف گروپوں کو اپنے اپنے شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔
’’کمٹڈ ڈیلیورڈ‘‘ تھیم کےساتھ 10.44 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو متوجہ کر کے ریاستی حکومت نے ایک نیا بینچ مارک قائم کیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔