
نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) ہنڈن برگ کے معاملے پر لوک سبھا میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہی ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔
...مزید دیکھیں 
امرتسر، 3 فروری (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں فارورڈ سرحدی چوکی ریئر ککڑمیں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ڈرون کے ساتھ پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ علی الصبح تقریباً 2.30 بجے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی علاقے ریئرککڑ میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کا مارگرایا انہوں نے بتایا کہ علی الصبح علاقے کی تلاشی کے دوران سرحد پر خاردار تاروں کی باڑ اور زیرو لائن کے درمیان گرائے گئے ڈرون کو برآمد کیا گیا۔
...مزید دیکھیں 
ینگون، 3 فروری (یو این آئی) مشرقی ایشیائی ملک میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے چار جنوبی علاقوں کے 37 شہروں اور چار ریاستوں میں مارشل لاء کا اعلان کیا ہے جمعرات کی رات کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق، 37 شہر ساگینگ ریجن سے، 11 چِن ریاست سے، سات میگ وے اور باگو ریجن سے پانچ پانچ، کیاہ ریاست سے چار، تنینتھائی ریجن اور کائین اور مون ریاست سے بالترتیب دو دو ہیں۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،3 فروری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو ہفتوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے اور گلمرگ سرد ترین جگہ رہی ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
...مزید دیکھیں 
حیدرآباد، 3 فروری (یو این آئی) نامور فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر اور اداکار کاسینادھونی وشواناتھ کا جمعرات کی رات بزرگی سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے یہاں انتقال ہوگیا ان کی عمر 92 برس تھی خاندانی ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وشواناتھ کافی عرصے سے بیمار تھے اور بزرگی سے متعلق مسائل تھے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ پر اپوزیشن پر ہنگامہ آرائی کے سبب جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کے وشوناتھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
...مزید دیکھیں