image
Monday, Jun 24 2024 | Time 06:43 Hrs(IST)
Regional

جے پور میں مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ تقسیم کا اعداد 50 لاکھ سے تجاوز

جے پور، 8 جون (یو این آئی) راجستھان کے جے پور ضلع میں مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مہنگائی ریلیف کیمپوں میں اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سیمنعقدہ راحت کیمپوں میں صرف 45 دنوں میں 10 بڑی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لییجے پور کے 13 لاکھ سے زیادہ خاندانوں نے کیمپ میں رجسٹریشن کروالیاہے، اور ضلع میں گارنٹی کارڈ کی تقسیم کا اعداد 50 لاکھ کو عبور کرتجاوزکر چکا ہے۔

ضلع کلکٹر پرکاش راج پوروہت نے بتایا کہ مہنگائی ریلیف کیمپوں میں اب تک 13 لاکھ 14 ہزار 682 خاندانوں کو 50 لاکھ 67 مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
خاص خبریں
سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مانسون کے پیش نظر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک میں سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مرکزی وزارت تعلیم کی تحریری شکایت کی بنیاد پر قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) (یو جی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن نے اتوار کو تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو اس پر بیان دینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

موتیہاری، 23 جون (یو این آئی) بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن بلاک کے اموا-کنڈوا چین پور روڈ پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ایک پل گر گیا۔

...مزید دیکھیں
اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

سری نگر،23جون(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور بی ایس ایف نے ہفتے کی صبح اوڑی سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے اور اتوار کی صبح تک آپریشن کو موخر کیا۔

...مزید دیکھیں
پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بڑے اور اہم امتحانات کو منسوخ کرنا مودی حکومت کے کام کرنے کا اندازبن گیا ہے، لیکن پیپر منسوخ کرنا اور عہدیداروں کو تبدیل کرنا اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے، اس لیے اس سمت بلا امتیاز کام کرنے اور سب کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے مسٹر کھڑگے نے کہا، "این ای ای ٹی گھوٹالے میں ذمہ داری حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی ہے۔

...مزید دیکھیں
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

برج ٹاؤن، 23 جون (یو این آئی) انگلینڈ نےآج ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 2 کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امریکہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

...مزید دیکھیں
image