image
Tuesday, Nov 12 2024 | Time 09:32 Hrs(IST)
Regional

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

رائے پور 10 دسمبر ( یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔ مسٹر سائی ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
مسٹر سائی کو بی جے پی کے ریاستی دفتر میں مبصرین مرکزی وزیر ارجن منڈا اور سربانند سونووال، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کے علاوہ پارٹی کے ریاستی انچارج اوم ماتھر، شریک انچارج مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ اور شریک انچارج نتن نبین کی موجودگی میں ہوئی میٹنگ میں متفقہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا۔
ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 90 رکنی اسمبلی میں 54 سیٹیں جیت کر پانچ سال بعد اقتدار میں واپس آئی ہے۔مسٹر سائی 2000 نومبر میں مدھیہ پردیش کو تقسیم کر کے وجود میں آئے چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے دوسرے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ مسٹر سائی جش پور ضلع کی کنکوری سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ 2014 میں مودی حکومت میں وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔
ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی بار 2003 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں آئی تھی۔ اس کے بعد 2008 اور 2013 میں بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ڈاکٹر رمن سنگھ مسلسل تین بار وزیر اعلیٰ رہے تھے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1614

خاص خبریں
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے

منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے

نئی دہلی/امپھال 11 نومبر (یو این آئی) منی پور کے جیری بام ضلع میں پیر کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مرکزسے تین ریاستوں کو فائر سروسز کے لیے 725 کروڑ روپے منظور

مرکزسے تین ریاستوں کو فائر سروسز کے لیے 725 کروڑ روپے منظور

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں فائر سروسز کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کے لیے 725 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

...مزید دیکھیں
لازمی عمر کی تصدیق والی شراب کی فروخت پالیسی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر مرکز کو نوٹس

لازمی عمر کی تصدیق والی شراب کی فروخت پالیسی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر مرکز کو نوٹس

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے شراب کی فروخت سے متعلق مضبوط لازمی عمر کی تصدیق کی پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ والی درخواست پر پیر کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
جسٹس سنجیو کھنہ بنے  سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

جسٹس سنجیو کھنہ بنے سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کھنہ کو 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
محکمہ کھیل نے منروا فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ کیا

محکمہ کھیل نے منروا فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ کیا

چنڈی گڑھ، 11 نومبر (یو این آئی) پنجاب کے محکمہ کھیل نے پیر کو اعلان کیا کہ منروا فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ دہلی ایف سی کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، کلب کو ماہل پور (ضلع ہوشیارپور) میں نئے تعمیر ہونے والے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آئندہ سیزن کے لیے آئی لیگ سیزن کے میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے

دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ منگل کو پنجاب کا دورہ کریں گے اور آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر میں "ٹرانسفارمنگ ایگری فوڈ سسٹم" پر بین الاقوامی کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
میٹرو نے بائیک ٹیکسی سروس شروع کی، خواتین کے لیے بھی الگ سروس

میٹرو نے بائیک ٹیکسی سروس شروع کی، خواتین کے لیے بھی الگ سروس

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) دہلی میٹرو نے مسافروں کے لیے بائیک ٹیکسی سروس شروع کی ہے، جس میں خواتین کے لیے علیحدہ بائیک ٹیکسی سروس بھی شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
image