RegionalPosted at: Dec 10 2023 9:03PM مودی کی گارنٹی کو صد فیصد پورا کرنے کی کوشش کریں گے - سائی
رائے پور، 10 دسمبر (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے طور پر جلد حلف لینے والے قبائلی رہنما وشنو دیو سائی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اسمبلی انتخابات کے دوران دی گئی ضمانت کو صد فیصد پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر سائی نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا، ریاستی انچارج اوم ماتھر، شریک انچارج مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ اور نتن نبین کا ایک چھوٹے سے کارکن پر اعتماد کرنے پر شکریہ اداکیا۔
انہوں نے کہا کہ سب کو اعتماد میں لے کر پوری ایمانداری سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد پہلا کام غریبوں کے لیے 18 لاکھ مکانات کی منظوری کا ہوگا۔
یواین آئی۔الف الف