RegionalPosted at: May 18 2024 9:21PM بی جےپی اس الیکشن میں نو دو گیارہ ہوگی:اکھلیش یادو

سلطانپور:18مئی(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے آج یہاں کہ اکہ کانگریس کے ساتھ آنے پر ہم ایک ۔ایک گیارہ ہوگئے اور بی جے پی نو دو گیارہ ہوجائے گی۔
سلطانپور الیکشن افسر سے سماج وادی پارٹی امیدوار رام بھوال کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ اس بار امیٹھی رائے بریلی ہی نہیں بلکہ اترپردیش کی عوام ان کو 79 سیٹوں پر ہرانے جارہے ہیں۔ یہ پارٹیوں کا اتحاد ہے۔ اس لئے پارٹی کے اتحاد کی حمایت میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے رائے بریلی کے سابق ایم ایل اے منوج پانڈے کا نام لئے بغیر بولے بی جےپی دھوکے باز لوگوں کے سہارے الیکشن جیتے کا غلط خواب دیکھ رہی ہے۔ جو دوسروں کا گڑھا کھودتے ہیں وہ پہلے گرتے ہیں۔
انہوں نے کہا' سیاست میں رشتے بہت گہرے ہوئے ہیں۔ عوام یہ دیکھتی ہے کہ رشتے کے سات ساتھ آپ نے دیا کیا کیا ہے۔ آپ کی اسکیمات کے لئے کیا کیا ہے؟ سلطانپور کی سیاست کو بی جےپی کی حکومت نے بے روزگار بنا دیا ہے۔ کسانوں کی فصل سے لوت کر لی۔ جانوروں سے کھیت نہیں بچا پارہے ہیں۔بجلی مہنگی کردی۔ ڈیزل پٹرو ل مہنگے کردئیے۔ اس کا جواب بی جےپی کے پاس کیا ہے۔ایس پی امیدوار رام بھوال جیتتے ہیں تو چینی مل صحیح کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نہ ہماری سائیکل مہنگی کر دی۔ نوجوانوں کی نوکری چھیننے والے حکمراں جماعت نے مہنگی کردی۔حکومت کے لوگ پیپر لیک کرارہے ہیں ۔ جس سے نوجوانوں کو نوکری نہ دینی پڑی۔ نوجوان کہہ رہے کہ بے روزگار ہونے سے شادی کا بحران شروع ہورہا ہے۔
یواین آئی۔ولی