image
Tuesday, Jun 18 2024 | Time 15:46 Hrs(IST)
Regional

ایٹہ:فرضی ووٹنگ کرنے والا گرفتار

ایٹہ:20مئی(یواین آئی) لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے میں فرخ آباد لوک سبھا سیٹ کے لئے فرضی ووٹنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پولنگ بوتھ کے سبھی اراکین کو معطل کردیا گیا ہے۔

آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ایٹہ ضلع کے علی گنج اسمبلی حلقے میں 13مئی کو ہوئے فرخ آباد لوک سبھا سیٹ کے لئے ووٹنگ کے دوران ایک نوجوان کے ذریعہ ایک ایک کر کے آٹھ فرضی ووٹ ڈالنے اور ویڈیو بنانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
جس کی شکایت فرخ آباد لوک سبھا کے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر نول کشور شاکیہ نے الیکشن کمیشن سے کی تھی۔
خاص خبریں
ریلوے وزیر کو فوری طور پر برخاست کیا جائے: کانگریس

ریلوے وزیر کو فوری طور پر برخاست کیا جائے: کانگریس

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ریل سفر سب سے زیادہ غیر محفوظ اور چیلنجنگ بن گیا ہے اور ریلوے کے وزیر ریلوے اصلاحات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلوے حادثات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور حکومت اس سے نمٹنے پر توجہ نہیں دے رہی ہے  ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کے پاس دو ریاستوں کا چارج ہے اس لئے وہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے قابل نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ریلوے کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور مسٹر ویشنو کو فوری اثر سے برطرف کیا جانا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نیٹ پر این ٹی اے، مرکز سے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے قبول کرکے  مناسب کارروائی کریں

سپریم کورٹ نے نیٹ پر این ٹی اے، مرکز سے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے قبول کرکے مناسب کارروائی کریں

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات سے گھرے نیٹ یو جی 2024 کو منسوخ کرکے پھر سے کرائے جانے کے مانگ والی ایک عرضی پر منگل کو مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے کہا کہ خواہ کسی بھی طرف سے 0.001 فیصد بھی لاپرواہی ہو، اسے قبول کریں اور طلبہ میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے مناسب وقت پر مناسب کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے سے پوری طرح نمٹا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ انکائونٹر: مہلوک جنگجو ملی ٹنسی سے متعلق کئی کارروائیوں میں ملوث تھا:فوج

بانڈی پورہ انکائونٹر: مہلوک جنگجو ملی ٹنسی سے متعلق کئی کارروائیوں میں ملوث تھا:فوج

سری نگر، 18 جون (یو این آئی) فوج کی آر آر کے 3 سیکٹر کمانڈر وپل تیاگی نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گذشتہ روز انکائونٹر کے دوران مارے گئے ایک جنگجو کو سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلوک جنگجو ملی ٹنسی سے متعلق کئی کارروائیوں میں ملوث تھا انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو سال 2108 سے سرگرم تھا اور لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس قیادت جہاں انتخابات ہونے ہیں ان ریاستوں کے لیڈروں کے ساتھ اسٹریٹجک میٹنگ کرے گی : وینوگوپال

کانگریس قیادت جہاں انتخابات ہونے ہیں ان ریاستوں کے لیڈروں کے ساتھ اسٹریٹجک میٹنگ کرے گی : وینوگوپال

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات میں کامیابی سے حوصلہ افزا کانگریس کی مرکزی قیادت ان ریاستوں کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اگلے ہفتے چار دن تک بات چیت کرے گی جہاں جلد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں منگل کو یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی متعلقہ ریاستوں کے ریاستی سطح کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

...مزید دیکھیں
وزیر زراعت شیوراج نے بدھنی اسمبلی سے استعفیٰ  دیا

وزیر زراعت شیوراج نے بدھنی اسمبلی سے استعفیٰ دیا

بھوپال، 18 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر زراعت اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی ودیشا پارلیمانی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد سیہور ضلع کی بدھنی اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ دے دی امسٹر چوہان نے کل اپنا استعفیٰ دیا  اس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا مسٹر چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بدھنی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے بہت جذباتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
پرتشدد تصادم کے بعد اوڈیشہ کے بالاسور میں حکم امتناعی  نافذ

پرتشدد تصادم کے بعد اوڈیشہ کے بالاسور میں حکم امتناعی نافذ

بالاسور، 18 جون (یو این آئی) اوڈیشہ میں بالاسور ضلع انتظامیہ نے پیر کی آدھی رات سے پورے بالاسور میونسپلٹی علاقے میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے انتظامیہ نے یہ قدم پیر کو دو کمیونٹیوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تصادم کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا ہے ضلعی انتظامیہ نے  حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے اور شورش زدہ علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بھوپال میں 'چپکو تحریک' کے بعد تقریباً 29 ہزار درخت کاٹنے کی تجویز منسوخ

بھوپال میں 'چپکو تحریک' کے بعد تقریباً 29 ہزار درخت کاٹنے کی تجویز منسوخ

بھوپال، 18 جون (یو این آئی) اپنی ہریالی کے لیے پورے ملک میں مشہور مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں گزشتہ ایک ہفتے سے چل رہی 'چپکو تحریک' کے بعد مدھیہ پردیش ہاؤسنگ اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے اپنی ایک متنازعہ اسکیم کو منسوخ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر زراعت شیوراج نے بدھنی اسمبلی سے استعفیٰ  دیا

وزیر زراعت شیوراج نے بدھنی اسمبلی سے استعفیٰ دیا

18 Jun 2024 | 3:45 PM

بھوپال، 18 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر زراعت اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی ودیشا پارلیمانی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد سیہور ضلع کی بدھنی اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔

image