image
Tuesday, Jun 19 2018 | Time 10:15 Hrs(IST)
  • ٹرمپ کا چاند،مریخ اور خلا پر امریکی بالادستی کیلئے نئے اقدامات اور منصوبوں کا اعلان
  • یمن:سعودی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری
  • کشمیر میں سری نگر اور بانہال کے درمیان ریل خدمات معطل
  • پومپیو اور لاؤرووف کے درمیان شام اور کوریا معاملہ پت گفت و شنید
  • امریکہ’پناہ گزین کی کیمپ‘ نہیں بنے گا: ٹرمپ
  • شام اور عراق کا امریکہ پر بمباری کا الزام
  • امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ مشق ملتوی کرنے پر اتفاق
  • انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے چھ افراد کی موت
Science Technology Share

شکھرکی نصف سنچری سے ہندستان نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے ہرایا

کولمبو،8مارچ (یواین آئی)سلامی بلے باز شکھردھون (55)اور سریش رینا(28)کے مابین تیسرے وکٹ کے لئے ہوئی 68رن کی شراکت داری کے بدولت ہندستان نے سہ فریقی ٹونٹی ۔20سیریز ندہاس ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں جمعرات کو بنگلہ دیش کو آٹھ گیندباقی رہتے چھ وکٹ سے ہرادیا۔
ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو مقررہ 20اوور میں آٹھ وکٹ پر 139رن پر روک دیا اور پھر 18اعشاریہ 4اوور میں چار وکٹ پر 140رن بناکر میچ جیت لیا۔میزبان سری لنکا سے پہلے میچ میں پانچ وکٹ سے ہارنے کے بعد ہندستان نے یہاں شاندار کاردگی پیش کی ۔
شکھرنے سیریز میں اپنی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی ۔انھوں نے سری لنکا کے خلاف بھی پہلے میچ میں 90رن کی بہتری اننگز کھیلی تھی اور اس میچ میں بھی 55رن کی اننگز کھیل کرہندستان کو جیت کی منزل تک پہنچادیا۔شکھرنے اپنے کریئر کی چھٹی نصف سنچری بنائی ۔انھوں نے 43گیندوں پر پانچ چوکوں اور دوچھکوں کی مددسے 55رن بنائے ۔
رینا نے 27گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکے کی مددسے 28،کپتان روہت شرمانے 13گیندوں پر تین چوکوں کی مددسے 17،رشبھ پنت نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکے کی بدولت سات ،منیش پانڈے نے 19گیندوں پر تین چوکوں کے دم پر ناٹ آؤٹ 27اور وکٹ کیپر دنیش کارتک نے ناٹ آؤٹ دورن بنائے ۔
بنگلہ دیش کے لئے روبیل حسین 24رن پر دو وکٹ ،مستفیض الرحمن نے 31رن پر ایک اور تسکین احمدنے 28رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے
خاص خبریں
انڈونیشیا  میں کشتی ڈوبنے سے چھ افراد کی موت

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے چھ افراد کی موت

جکارتہ، 19 جون (رائٹر) انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا صوبے کی ٹوبہ جھیل میں پیر کو کشتی ڈوبنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کے دھرنے پر   ہائی کورٹ  کا سوال

کیجریوال کے دھرنے پر ہائی کورٹ کا سوال

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) حکومت کی کھنچائی کرتے ہوئے آج پارٹی سے پوچھا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے وزراء کو لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے دفتر میں دھرنے پر بیٹھنے کے لئے کس نے اجازت دی ہے؟
جسٹس اے کے چاولہ اور جسٹس نوین چاولہ کی بنچ نے کہا کہ عام طور پر ہڑتال کسی ادارے یا دفتر کے باہر ہوتی ہے ، دفتراندر نہیں ہوتی ہے۔

...مزید دیکھیں
احمد  پٹیل نے ممتا  بنرجی سے  ملاقات کی، متحدہ اپوزیشن پر زور

احمد پٹیل نے ممتا بنرجی سے ملاقات کی، متحدہ اپوزیشن پر زور

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) مرکز کے خلاف دھرنے پر بیٹھے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حمایت دینے کے لئے اتوار کے روز علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں کی دہلی آمد پر کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سے ملاقات کی اور 2019 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے متحدہ اپوزیشن کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
بھوک ہڑتال : منیش سسوڈیا اسپتال میں داخل

بھوک ہڑتال : منیش سسوڈیا اسپتال میں داخل

نئی دہلی،18 جون (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا کوجوآئی اے ایس افسروں کی ’’ہڑتال‘‘ اور راشن گھر گھر پہنچانےکی منظوری کے معاملات پر غیر معینہ بھوک ہڑتال پر ہیں، آج اسپتال میں بھرتی کردیا گیا کیونکہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی صحت بگڑنے لگی تھی۔

...مزید دیکھیں
کچھ برس تک سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت رہے گا ہندستان: جیٹلی

کچھ برس تک سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت رہے گا ہندستان: جیٹلی

نئی دہلی،18جون (یو این آئی)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاکہ ہندستان ابھی دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے اور آئندہ کچھ برسوں تک یہی رجحان جاری رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سائبر سیکورٹی پختہ کرنے کی ضرورت : راجناتھ

سائبر سیکورٹی پختہ کرنے کی ضرورت : راجناتھ

نئی دہلی، 18جون (یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس چیلنج سے نپٹنے کے لئے سائبر سیکورٹی کو پختہ کرنے کی ہدایت دی ۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے چار سال میں قومی معیشت کی حالت  ابتر: کانگریس

مودی حکومت کے چار سال میں قومی معیشت کی حالت ابتر: کانگریس

نئی دہلی، 18 جونل (یوا ین آئی) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت کی 'عدم رواداری کی پالیسی' کا اثر ملک کی معیشت پر بھی پڑا ہے اور یہ گزشتہ چار سال سے مسلسل ابتری کا شکارہے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کو 88 رنوں پر ڈھیر کرکے بنگلور فاتح

14 May 2018 | 11:34 PM

اندور، 14 مئی (یو این آئی) فاسٹ بولر امیش یادو (23 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی جارحانہ کارکردگی سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کنگز الیون پنجاب کو پیر کو 10 وکٹ سے پیٹ کر آئی پی ایل 11 کے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امید کو قائم رکھا ہے۔

image