image
Tuesday, Sep 22 2020 | Time 09:56 Hrs(IST)
  • تنوجہ نے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی
  • خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں مزید 47 ہلاکتیں
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی ضرورت: انجیلا
  • امریکہ کے ساتھ سبھی قیدیوں کے تبادلہ کیلئے تیار ہیں: ایران
  • تاریخ میں آج کا دن
  • این آئی اے نے ترواننت پورم ایئرپورٹ سے دومبینہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا
  • پیٹرول و ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز کمی آئی
  • صبح بخیر
Science Technology

ستپال کے شاگرد هتندر نے جیتا حکم سنگھ دنگل

نئی دہلی، 08 ستمبر (یو این آئی ) پدم بھوشن سے سرفراز مہابلی ستپال کے شاگرد هتندر نے پنجاب کے بھارت کیسری سوکھا کو یک طرفہ انداز میں 6-0 سے شکست دے کر 44 واں چودھری حکم سنگھ میموریل دنگل جیت لیا۔ مہابلی ستپال کے شاگرد هتندر، ستیندر ملک اور مونو نے دنگل کی تین سب سے بڑی كشتيا ں جیت کر شائقین و ناظرین کی داد حاصل کی ۔ چھترسال اکھاڑے کے هتندر نے سوکھا پہلوان کو پوائنٹس کی بنیاد پر 6-0 سے شکست دی۔ ایشیا چمپئن هتندر کو اس جیت سے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ سوکھا کو 50 ہزار روپے ملے۔
دنگل کی دوسری سب سے بڑی کشتی بھارت کیسری ستیندر ملک اور پنجاب کیسری شمشیر کے درمیان ہوئی جس میں ستیندر نے 4-0 سے بازی مار لی۔ ستیندر کو ایک لاکھ اور شمشیر کو 50 ہزار روپے کی انعامی رقم ملی۔تیسری بڑی کشتی میں چھترسال اسٹیڈیم کے مونو نے پنجاب کے ستوندر کو چت کر ہزاروں ناظرین کی تالیاں لوٹ لیں ۔ مونو کو 50 ہزار روپے اور ستوندر کو 25 ہزار روپے ملے۔ دنگل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے ہندستانی پہلوانوں نے حصہ لیا۔
گورو باليان اور پریتم کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوئی اور دونوں کے پوائنٹس برابر رہے۔ لیکن بڑے پوائنٹس لینے کی وجہ سے گورو فاتح بنے۔ دولت مشترکہ چمپئن شرون نے اپنے حریف پہلوان کو 10-0 سے شکست دی۔
یو این آئی ۔ این اے
خاص خبریں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی ضرورت: انجیلا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی ضرورت: انجیلا

برلن، 22 ستمبر (اسپوتنک) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بدلتے ہوئے عالمی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے ساتھ سبھی قیدیوں کے تبادلہ کیلئے  تیار ہیں: ایران

امریکہ کے ساتھ سبھی قیدیوں کے تبادلہ کیلئے تیار ہیں: ایران

تہران، 22 ستمبر (ژنہوا) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز کہا کہ ایران ، امریکہ کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
پیٹرول و ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز  کمی  آئی

پیٹرول و ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز کمی آئی

نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) سرکاری تیل کمپنیوں نے مسلسل چھٹے روز منگل کو ڈیژل کے دام ملک کے چار بڑے شہروں میں 12 سے 15 پیسے فی لیٹر تک گھٹا دیئے جبکہ تین دن بعد آج پیٹرول کی قیمتوں میں بھی 8 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
این آئی اے نے ترواننت پورم ایئرپورٹ سے   دومبینہ شدت پسندوں  کو حراست میں لیا

این آئی اے نے ترواننت پورم ایئرپورٹ سے دومبینہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا

ترواننت پورم ،22 ستمبر (یواین آئی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی شب کیرالہ کے ترواناننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد دو مبینہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔

...مزید دیکھیں
گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت میں 50 روپیے فی کوئنٹل کا اضافہ

گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت میں 50 روپیے فی کوئنٹل کا اضافہ

نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو سنہ 2020-21 کے لیے ربیع کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا اعلان کر دیا ہے جس میں 50 روپیے سے لے کر 300 روپیے فی کوئنٹل تک کا اضافہ کیا گیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی معاشی امور کی کمیٹی کی یہاں ہوئی میٹنگ میں گیہوں کی ایم ایس پی میں 50 روپیے، جو 75 روپیے، چنا 225 روپیے، مسور 300، سرسوں 225 روپیے اور سورج مکھی کی قیمت میں 112 روپیے فی کوئنٹل کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے بہار کو دی 14260 کروڑ روپے کے این ایچ اور پلوں کی سوغات

وزیراعظم نے بہار کو دی 14260 کروڑ روپے کے این ایچ اور پلوں کی سوغات

پٹنہ 21 ستمبر ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں سڑک نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے مقصد سے آج قومی شاہراہ ( این ایچ ) اور پلوں کی تعمیر کیلئے ریاست کو 14260 کروڑ روپے کے نو منصوبوں کو منظوری دی ۔

...مزید دیکھیں
حکومت ایم ایس پی کے تعلق سے خدشات دور کرے :منیش تیواری

حکومت ایم ایس پی کے تعلق سے خدشات دور کرے :منیش تیواری

نئی دہلی، 21 ستمبر(یواین آئی)کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں منظور ہوئے زراعت سے متعلق دو بل اورلازمی اشیاء بل کے سبب ملک کے کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ سرکاری ایجنسیاں کسان پیداوار کی خرید کرتی رہیں گی یانہیں لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران پیر کو مسٹر تیواری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ یقین دلاناچاہیے کہ حکومت خرید جاری رہے گی اور کم از کم امدادی قیمت جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں

چہل، سینی، دوبے کی بدولت حیدرآباد کے خلاف بنلگور کا فاتحانہ آغاز

21 Sep 2020 | 11:52 PM

دبئی، 21 ستمبر (یو این آئی) لیگ اسپنر یجویندر چہل (18 رن پر تین وکٹ) اور تیز گیندبازوں نودیپ سینی (25 رن پر دو وکٹ) اور شیوم دوبے (15 رن پر دو وکٹ) کی بہترین گیندبازی سے رائل چیلنجرس بنگلور نے سن رائزرس حیدرآباد کو پیر کو 10 رن سے شکست دے کر آئی پی ایل۔

تنوجہ نے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی

22 Sep 2020 | 9:30 AM

سالگرہ 23 ستمبر کے موقع پر جاریممبئی، 22 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ میں تنوجہ کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image