image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:33 Hrs(IST)
Science Technology

ثانیہ ۔ہنگس فرینچ اوپن سے باہر

پیرس، 29 مئی (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک جوڑی ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اتوار کو فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں مسلسل سیٹوں میں الٹ پھیر کا شکار ہوکر باہر ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی ٹاپ جوڑی کا 'سینٹینا سلیم' مکمل کرنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ ثانیہ اور ہنگس کی ٹاپ سیڈ جوڑی کو جمہوریہ چیک کی باربورا کریسی کووا اور کیٹرینا سینیاکوووا کی غیر سیڈیڈجوڑی نے مسلسل سیٹوں میں 6۔3، 6۔2 سے ہرا دیا. ثانیہ اور ہنگس نے گزشتہ تین گرینڈ سلیم ومبیلڈن، یو ایس اوپن اور آسٹریلین اوپن کے خطاب جیتے تھے اور ان کی نظر فرانسیسی اوپن جیت کر سینٹینا سلیم پورا کرنے پر تھی لیکن چیک جوڑی نے پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں 4۔0 کی برتری بنا کر سب کو چونکا دیا۔ انڈو۔سوئس جوڑی اس کے بعد واپسی نہیں کر سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی. ثانیہ تو خواتین ڈبلز سے باہر ہو گئیں لیکن لینڈر پیس اور روہن بوپنا نے اپنے اپنے جوڑی داروں کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے مرد ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی پیس نے مرد ڈبلز کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے آخری آٹھ میں بھی جگہ بنا لی ہے. آئندہ 17 جون کو 43 سال کے ہونے جا رہے پیس اور پولینڈ کے مارٹن متکووسکی کی 16 ویں سیڈ جوڑی نے مرد ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ کے مقابلے میں برطانیہ کے جیمی مرے اور برازیل کے برونو سوریس کی چوتھی سیڈ جوڑی کو سخت جدوجہد میں 7۔6، 7۔6 سے شکست دی. پیس اور متلووسکی نے دونوں سیٹ کے ٹائی بریک بالترتیب 7۔5 اور 7۔4 سے جیتے. پیس اور متکووسی کا کوارٹر فائنل میں سابق نمبر ایک اور پانچویں سیڈ جوڑی امریکی برائن برادران باب اور مائیک سے ہوگا۔ یو این آئی ۔ م ع۔ 2325
خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image