Monday, Jul 24 2017 | Time 06:07 Hrs(IST)
  • ناگالینڈ میں سیلاب متاثرین کے لئے ا مدادی رقم جاری
Science Technology Share

خراب شاٹس کھیل کر وکٹ گنوائے: شکیب

برمنگھم، 16 جون (یو این آئی) ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیم بنگلہ دیش نے ہندوستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مقابلہ یکطرفہ طور پر گنوا دیا جس کے بعد اس کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم نے انتہائی خراب شاٹس کھیلتے ہوئے وکٹ گنوائے جو اس کی ہار کا سبب بنے۔ بنگلہ دیش نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن ہندوستان کے خلاف اس کی کارکردگی ’گلی کرکٹ‘ جیسی رہی اور مضبوط ٹیم انڈیا نے نو وکٹ سے اسے دھوتے ہوئے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں اب اس کا سامنا روایتی حریف پاکستان ہوگا ۔ شکیب نے میچ کے بعد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے کئی خراب شاٹس کھیلے اور آسانی سے وکٹ گنوا دیئے۔ ہم اس سے پہلے تک اچھی حالت میں تھے اور لگ رہا تھا کہ 320 سے 330 کا اسکور بنائیں گے۔ ہمارے بلے باز انفرادی طور پر سنچری بنانے کی پوزیشن میں تھے لیکن ہمارے شاٹس غلط رہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہندوستان نے کئی ڈاٹ بال کھیلے اور کیونکہ مہمان ٹیم نے پارٹ ٹائم گیند باز کو اتارا تو ہمارے بلے بازوں کو لگا کہ ہم رن بنا سکتے ہیں اور اسی چکر میں ہم نے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے دو وکٹ گنوا دیئے۔ وہیں سے ہم کافی دباؤ میں آ گئے‘‘۔ جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔
خاص خبریں
مالیاتی امور  میں آرڈیننس قطعی نہ  لائیں : پرنب مکھرجی

مالیاتی امور میں آرڈیننس قطعی نہ لائیں : پرنب مکھرجی

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) سبکدوش ہونے والے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے مختلف معاملوں میں آرڈیننس جاری کرنے کے رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ کسی بھی حکومت کو آرڈیننس کا فیصلہ ناگزیر صورتحال میں ہی لینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں 23 Jul 2017 | 8:04 PM
ممبران پارلیمنٹ نے پرنب کو جذباتی انداز میں  الوداع کہا

ممبران پارلیمنٹ نے پرنب کو جذباتی انداز میں الوداع کہا

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آج صدر پرنب مکھرجی کو جذباتی انداز میں الوداع کہاگیا۔

...مزید دیکھیں 23 Jul 2017 | 8:38 PM
10 راجہ جی مارگ پرنب مکھرجی کی نئی قیام گاہ

10 راجہ جی مارگ پرنب مکھرجی کی نئی قیام گاہ

نئی دہلی،23 جولائی (یو این آئی)پرنب مکھرجی 5 سال تک صدارت کے منصب جلیلہ پر فائز رہنے کے بعد کل اپنے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں جس کے بعد وہ راشٹرپتی بھون سے 10 راجہ جی مارگ پر واقع اپنی نئی رہائش گاہ میں منتقل ہوجائیں گے۔

...مزید دیکھیں 23 Jul 2017 | 8:04 PM
عام آدمی پارٹی  کے 20 ممبران اسمبلی کے مستقبل کے تعلق سے  قیاس آرائیاں تیز

عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کے مستقبل کے تعلق سے قیاس آرائیاں تیز

نئی دہلی، 23 جولائی (یواین آئی)مسٹر رام ناتھ كووند کے ملک کا نیا صدرجمہوریہ منتخب ہونے کے ساتھ ہی منافع بخش عہدے کے تعلق سے الزام کا سامنا کررہے دہلی کے 20 ممبران اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ جلد ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

...مزید دیکھیں 23 Jul 2017 | 8:53 PM
پرنب پیر کو قوم کو خطاب کریں گے

پرنب پیر کو قوم کو خطاب کریں گے

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) سبکدوش ہونے والے صدر پرنب مکھرجی کل شام قوم کو خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں 23 Jul 2017 | 10:20 PM
جیور اجتماعی عصمت دری معاملہ  میں چار بدمعاش گرفتار

جیور اجتماعی عصمت دری معاملہ میں چار بدمعاش گرفتار

گریٹر نوئیڈا، 23 جولائی (یواین آئی) جیور کے سرخیوں میں چھائے رہنے والے اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے میں پولیس نے بڑی کامیابی کا دعوی کیا ہے۔

...مزید دیکھیں 23 Jul 2017 | 10:43 AM
انڈونیشیا میں منشیات اسمگلروں كو گولی مارنے کا حکم

انڈونیشیا میں منشیات اسمگلروں كو گولی مارنے کا حکم

جکارتہ 23 جولائی (رائٹر) انڈونیشیا کے صدر جوكو وڈوڈو نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے حکام کو منشیات اسمگلروں کو گولی مارنے کی ہدایت دی ہیں۔

...مزید دیکھیں 23 Jul 2017 | 10:02 AM

آرڈیننس کا استعمال ناگزیر صورتحال میں ہی: پرنب

23 Jul 2017 | 8:53 PM

نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) سبکدوش ہونے والے صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ آرڈیننس کے طور پر ایگزیکٹو کو قانون بنانے کا غیر معمولی اختیار دیا گیا ہے، لیکن آرڈیننس کا راستہ ناگزیر صورتحال میں میں ہی اختیار کیاجانا چاہئے ۔

ٹویٹر پر پرستار نے کی اکمل پر تنقید

17 Jul 2017 | 6:56 PM

نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے باہر بلے باز عمر اکمل كو اس وقت کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک پرستار نے بینٹلے کار کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے کو لے کر ان کی سوشل ویب سائٹ پر کافی تنقید کی۔

image