image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:16 Hrs(IST)
Science Technology

ٹویٹر پر پرستار نے کی اکمل پر تنقید

نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے باہر بلے باز عمر اکمل كو اس وقت کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک پرستار نے بینٹلے کار کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے کو لے کر ان کی سوشل ویب سائٹ پر کافی تنقید کی۔ عمر نے 13 جولائی کو سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر بینٹلے کار کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھاکہ "سخت محنت کے بعد لندن میں لطف اٹھا رہا ہوں۔" عمر کے اس پوسٹ کے بعد شائقین نے ان کی تنقید کرنی شروع کر دی ۔ لطیف الرحمن کے نام کے فین نے عمر کے ٹویٹ کر ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’’تو اور محنت۔ ہا ہا۔‘‘ایک اور پرستار نے لکھاکہ 'بینٹلے گاڑی خریدنے کے لئے تمہارے پاس پیسے کہاں سے آئے۔مجھے تو لگتا ہے کہ کسی اور کی گاڑی کے قریب کھڑے ہو کر تم نے یہ تصویر لی ہے۔ " ان ساری تنقید سے پریشان ہوکر عمر نے منفی تبصرہ نہ کرنے کی اپیل بھی کر ڈالی۔اس کے باوجود بھی شائقین پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ ایک اور فین نے ریٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ "کیب ڈرائیور کی ملازمت حاصل کرنے کے لئے آپ سخت محنت کر رہے ہیں کیونکہ مستقبل میں آپ کے پاس کوئی کرکٹ تو بچا نہیں۔اب آپ ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہے۔" عمرکو فٹنس سے متعلق مسئلہ کی وجہ سے ہی چمپئنز ٹرافی کے ٹھیک پہلے بالکل فٹ نہیں ہونے کی وجہ سے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدہ پانے والے کرکٹرز کی جو فہرست جاری کی گئی ہے، اس میں بھی عمر کو نکال دیا گیا ہے۔ یو این آئی۔ این اے۔ این یو۔
خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image