Sunday, Feb 25 2018 | Time 01:01 Hrs(IST)
Science Technology Share

ہندستان کے ہمالیائی اسکور 600 کے نیچے دبا سری لنکا

گالے، 27 جولائی (یو این آئی) چتیشور پجارا (153) کی شاندار سنچری اور اجنکیا رہانے (57) اور ڈیبو ٹیسٹ کھیلنے والے ہردک پانڈیا (50) کی نصف سنچریوں سے ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں جمعرات کو 600 رن کا بڑا اسکور بنا لیا جس کے دباؤ میں میزبان ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنے پانچ وکٹ 154 رن پر گنوادیئے ہیں ۔ سری لنکا ہندستان کے اسکور سے 446 رنز پیچھے ہے جبکہ اس کے پانچ وکٹ باقی ہیں۔سری لنکا پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کی اننگز میں بااثر مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو آغاز سے ہی دباؤ میں رکھا۔محمد سمیع نے 30 رن پر دو وکٹ، امیش یادو نے 50 رن پر ایک وکٹ اور روی چندرن اشون نے 48 رن پر ایک وکٹ لیا۔ اس سے قبل ہندستان نے کل کے تین وکٹ پر 399 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 201 رن جوڑ کر ٹیم نے اپنے باقی سات وکٹ گنوا دیئے لیکن ٹیم 600 کے فلک شگاف اسکور تک پہنچ گئی۔ہندستان نے لنچ تک سات وکٹ پر 503 رن بنائے تھے اور اس کی اننگز دوسرے سیشن میں ڈرنک کے کچھ دیر بعد سمٹی۔ جاری۔ یو این آئی۔ این اے۔ ظ ا۔1837
خاص خبریں
بینک گھپلوں کا اثر کاروبار میں سہولت پر بھی پڑے گا: جیٹلی

بینک گھپلوں کا اثر کاروبار میں سہولت پر بھی پڑے گا: جیٹلی

نئی دہلی‘ 24فروری (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ بینک گھپلوں کا کاروبار میں سہولت پر بھی اثر پڑے گا اور بار بار ایسے گھپلے ہونے سے معیشت میں سدھار کی تمام کوششیں بے کار رہ جائیں گی۔

...مزید دیکھیں 24 Feb 2018 | 7:09 PM
بلاک سطح پر کھلے گا جن دوا مرکز، سستی دوائیں دستیاب ہوں گی

بلاک سطح پر کھلے گا جن دوا مرکز، سستی دوائیں دستیاب ہوں گی

نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) حکومت نے غیر معمولی بیماریوں سےمتاثر لوگوں کو سستی اور معتبر دوائیں فراہم کرنے کے لئے بلاک سطح پر جن دوا کے مرکز کھولنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک مختلف مقامات پر اس قسم کے 3177 مرکز کھولے جا چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں 24 Feb 2018 | 2:16 PM
ای ۔ وے بل یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش

ای ۔ وے بل یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش

نئی دہلی‘ 24 فروری (یو این آئی) جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے لئے قائم کابینی گروپ نے بین الاقوامی مال ٹرانسپورٹ کے لئے ای وے بل کا نظم یکم اپریل سے نافذ کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ریاست کے اندر ای وے بل بعد میں مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں 24 Feb 2018 | 7:06 PM
بہار میں بھیانک سڑک حادثہ 9 بچوں کی موت 20 سے زائد زخمی

بہار میں بھیانک سڑک حادثہ 9 بچوں کی موت 20 سے زائد زخمی

مظفر پور 24 فروری (یو این آئی) بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور پولیس اسٹیشن علاقہ میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ میں نو بچوں کی موت ہو گئی اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں 24 Feb 2018 | 4:20 PM
سبھی کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے  کا حق:یوگی

سبھی کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کا حق:یوگی

متھرا،24فروری (یواین آئی)’’میں ہندوہوں ۔

...مزید دیکھیں 24 Feb 2018 | 7:13 PM
معروف صحافی نیلابھ مشرا نہیں رہے

معروف صحافی نیلابھ مشرا نہیں رہے

نئی دہلی‘ 24 فروری (یو این آئی) نیشنل ہیرالڈ گروپ کے چیف ایڈیٹر نیلابھ مشرا کا آج چینئی میں انتقال ہوگیاں ان کی عمر 57برس تھی۔

...مزید دیکھیں 24 Feb 2018 | 7:10 PM
نیتش حکومت میں بدعنوانی عروج  پر:تیجسوی

نیتش حکومت میں بدعنوانی عروج پر:تیجسوی

دربھنگہ، 24 فروری (یو این آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ نتیش حکومت میں بدعنوانی عروج پر پہنچنے سے ترقیاتی کام ٹھپ پڑ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں 24 Feb 2018 | 7:15 PM

این ڈی اے نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے: مودی

24 Feb 2018 | 11:40 PM

چنئی، 24 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ تمل ناڈو میں کاروباری خواتین کے لئے اماں دوپهيہ گاڑی سبسڈی منصوبہ اور بڑے پیمانے پر کیئے جانے والے شجرکاری پروگرام سے آنے والے وقت میں خواتین کو بااختیار بنانے اور قدرت کی حفاظت کرنے میں مدد ملے گی۔

....

24 Feb 2018 | 8:54 PM

کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے گرونانک دیو یونیورسٹی امرتسر کے بزنس اسکول کی صدر شعبہ پروفیسر جسبین کور نے کہاکہ ملک میں جی ایس ٹی کو سب سے بڑے براہ راست ٹیکس کے طور پر نافذ کئے جانے سے دیگر ٹیکسوں کو ہٹانے میں کامیابی ملی ہے۔

شعیب اختر نے دی کوہلی کو چیتے سے تشبیہ دی

03 Feb 2018 | 4:47 PM

لاہور ، 03 فروری (یو این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کو چیتے سے تشبیہ دی ہے ۔

image