image
Wednesday, Sep 23 2020 | Time 07:34 Hrs(IST)
  • بہار کے جی ڈی پی گپتیشور پانڈے رضاکارانہ سبکدوش
Sports

جوکووچ نے اپنے آئیڈیل سمپراس کو پیچھے چھوڑا

22 Sep 2020 | 11:37 PM

نئی دہلی ، 22 ستمبر (یو این آئی) سربیا کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر اطالوی اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد 287 ویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مثالی امریکہ کے پیٹ سمپراس کا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے پانچویں مرتبہ اٹالین اوپن چمپئن بننے والے جوکووچ کا یہ پہلی پوزیشن برقرار رہنے کا 287 واں ہفتہ ہے۔ انہوں نے سمپراس کے 286 ہفتوں تک پہلے نمبر پر رہنے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسی سلسلے میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

see more..

چہل کی شاندار گیند بازی نے میچ کا رخ بدل دیا:کوہلی

22 Sep 2020 | 7:08 PM

دوبئی ، 22 ستمبر (یو این آئی ) رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے اپنی شاندار کارکردگی سے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے پر اہم کردار ادا کیا آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں بنگلور نے چہل کے 18 رنز کے عوض تین وکٹ اور تیز بالر نودیپ سینی کے 25 رن پر دو اور شیوم دوبے کے 15 رن پر دو وکٹ کی بدولت حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 کا شاندار آغاز کیا۔وراٹ نے کہا کہ یہ واقعی خوشگوار ہے۔ پچھلے سیزن میں اس کے برعکس نتیجہ برآمد ہوا تھا ۔ ہم نے اس میچ میں اپنا توازن برقرار رکھا۔ لیکن چہل نے اپنی عمدہ کارکردگی سے میچ ہماری طرف موڑ دیا۔ انہوں نے اس میچ میں دکھایا کہ اگر آپ میں مہارت ہے تو آپ کسی بھی وقت وکٹیں لے سکتے ہیں۔ انہوں نے جس طرح حیدرآباد کے بیٹنگ اٹیک کو منہدم کیا ،میرا خیال ہےکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جس نے میچ کا رخ ہماری طرف موڑ دیا۔

see more..

دھونی کے سامنے راجستھان کو کھل سکتی ہے اسمتھ کی کمی

21 Sep 2020 | 10:29 PM

شارجہ ، 21 ستمبر (یو این آئی)آئی پی ایل میں فاتحانہ آغاز کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چنئی سپر کنگز کے سامنے پہلے میچ میں راجستھان رائلز کو منگل کے روز اپنے باقاعدہ کپتان اسٹیون اسمتھ کی خدمات کی کمی محسوس ہوسکتی ہے جو کنکشن کے سبب میچ سے باہر رہ سکتے ہیں  آئی پی ایل میں متحدہ عرب امارات آنے سے قبل انگلینڈ میں ون ڈے سیریز سے قبل مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران اسمتھ کے سر میں چوٹ آئی تھی اور ون ڈے سیریز سے محروم ہوگئے تھے۔ کنکشن کی وجہ سے اسمتھ کی آئی پی ایل میں راجستھان کے افتتاحی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد اسمتھ کی حالت پر اب بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

see more..
image