image
Wednesday, Apr 17 2024 | Time 00:14 Hrs(IST)
Sports

چھکے لگانے میں حیدرآباد کے ہینرک اور چوکوں میں وراٹ سرفہرست

16 Apr 2024 | 5:10 PM

بنگلورو، 16 اپریل (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 24 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں، وہیں رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں آئی پی ایل کے 30 میچوں کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے چھ میچوں میں کلاسن نے سب سے زیادہ 24 چھکے لگائے ہیں رائل چیلنجرز کے بلے باز وراٹ کوہلی 35 چوکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پوران 19 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور حیدرآباد کے ابھیشیک شرما، رائل چیلنجرز بنگلور کے دنیش کارتک اور راجستھان رائلز کے ریان پراگ 18-18 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد چنئی سپر کنگز کے شیوم دوبے، ممبئی انڈینز کے روہت شرما اور دہلی کیپٹلز کے ٹرسٹن اسٹبس 15-15 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن اور رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی 14-14 چھکوں کے ساتھ مشترکہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

see more..

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا

14 Apr 2024 | 10:45 PM

ممبئی، 14 اپریل (یو این آئی) کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (60) کی ناٹ آؤٹ اننگز اور مہندر سنگھ دھونی کے آخری اوور میں چار گیندوں پر چھکوں (20) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو 29ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

see more..

لکھنؤ سپر جائنٹس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 162 رن کا ہدف دیا

14 Apr 2024 | 6:57 PM

کولکاتہ، 14 اپریل (یو این آئی) نکولس پورن (45) اور کپتان کے ایل راہل (39) کی شاندار بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 28ویں میچ میں اتوار کے روز کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 162 رن کا ہدف دیا۔

see more..
image