image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 06:21 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان نے جاپان کو تین دو سے ہرایا

جوہوربہارو (ملیشیا)، 22 اکتوبر (یو این آئی) دلپریت سنگھ کے شاندار دو گول کی بدولت ہندوستانی مرد جونیئر ہاکی ٹیم نے اپنی مہم کے شاندار جیت کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے ساتویں جوہور کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اتوار کو جاپان کو دو گول کے مقابلے تین گول سے ہرادیا۔
یہاں تمن دیا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستان کی جانب سے دلپریت سنگھ نے کھیل کے گیارہویں اور 53 ویں منٹ میں سرجیت سنگھ نے کھیل کی 41 ویں منٹ میں گول کئے۔
جاپان کے جانب سے کیوہوئی اوگاوا نے کھیل کے 31ویں منٹ میں گول کیا۔
image