image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:16 Hrs(IST)
Sports

کرکٹ: وراٹ کی 31 ویں سنچری پر بھاری پڑے لاتھم اور ٹیلر

کرکٹ: وراٹ کی 31 ویں سنچری پر بھاری پڑے لاتھم اور ٹیلر

ممبئی، 22 اکتوبر (یو این آئی) وکٹ کیپر بلے باز ٹام لاتھم (ناٹ آؤٹ 103) کی شاندار سنچری اور تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر (95) کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 200 رنوں کی شراکت داری کے دم پر نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں اتوار کو میزبان ہندستان کو چھ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی ایک روزہ سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
ہندستان نے کپتان وراٹ کوہلی کی 31 ویں سنچری کی بدولت خراب شروعات سے ابھرتے ہوئے 50 اوور میں اٹھ وکٹ پر 280 رن کا چیلنج سے بھرپور اسکور بنایا جسےنیوزی لینڈ نے لاتھم اور ٹیلر کے درمیان ہوئی شاندار ساجھے داری کے دم پر 49 ویں اوور میں چار وکٹ پر 284 رن بناکر حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے لئے 59 واں ایک روزہ میچ کھیل رہے لاتھم نے اپنی کئیریر کی چوتھی سنچری لگائی۔

image