image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 07:26 Hrs(IST)
Sports

دھونی اور اشون کی چنئی میں واپسی، رینا باہر ہوئے

چنئی، 14 نومبر (یو این آئی) دو سال کی پابندی کے بعد پھر سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی کرنے والی چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے آٹھ سال تک اپنے کپتان رہے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی اور آف اسپنر روی چندر اشون کو ٹیم میں بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جارح بلے باز سریش رینا کو باہر کردیا گیا ہے۔

آئی پی ایل کی گورننگ کونسل جلد ہی ٹیم مالکوں کے ساتھ اگلے سال کی نیلامی کے لئے ریٹینشن پالیسی کا اعلان کرے گی اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ نیلامی سے قبل ہر ٹیم صرف تین ہی کھلاڑی کو ریٹرن کرسکتی ہے۔
ان میں دو ہندوستانی اور ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
image