image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:41 Hrs(IST)
Sports

ایشیائی کبڈی میں اجے اور ابھیلاشا کو کپتانی کی ذمہ داری

جے پور، 18 نومبر (یو این آئی) اجے ٹھاکر اور ابھیلاشا مہاترے کو ایران کے گورگن میں 23 سے 26 نومبر تک ہونے والی ایشیائی کبڈی مقابلہ کےلئے بالترتیب ہندستانی مرد اور خواتین ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

ہندستانی کبڈی یونین کی صدر ڈاکٹر مردل بھدوریہ نے جمعہ کو دونوں ٹیموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں پوری دنیا میں کبڈی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور اسی کے مدنظر دونوں ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔
ہندستانی کبڈی ٹیمیں 22 نومبر کی صبح دہلی سے تہران جائیں گے۔
image