image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:03 Hrs(IST)
Sports

کشمیر میں برف باری اور بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری، لداخ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمدورفت بدستور معطل

سری نگر، 18نومبر (یو ا ین آئی) وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا جبکہ میدانی علاقوں میں ہفتہ کو شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں غیرمعمولی گراوٹ دیکھی گئی۔

تاہم وادی میں گذشتہ رات صرف شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جموں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خطہ کے بالائی علاقوں میں گذشتہ رات رواں موسم کی پہلی برف باری ہوئی جس کا سلسلہ ہفتہ کو وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔
image