image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 04:00 Hrs(IST)
Sports

سری لنکا کے خلاف پہلے دو ونڈے میچوں کے اوقات میں تبدیلی

نئی دہلی،19 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی بی سی آئی) نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے دو ونڈے میچوں کے شروع ہونے کے وقت میں تبدیلی کی ہے۔

بی سی سی آئی نے دو میزبان ایسوسی ایشن ہماچل پردیش کرکٹ اور پنجاب کرکٹ ے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد سری لنکا کے خلاف دھرم سالا میں 10 دسمبر اور محالی میں 13 دسمبر کو ہونے والے پہلے دو میچوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔

بورڈ نے شمالی ہند میں اس دوران سخت موسم کو دیکھتے ہوئے دونوں میزبان ایسوسی ایشن سے اوقات میں تبدیلی کی ہے ۔
image