image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 21:53 Hrs(IST)
Sports

سندھو کوارٹر فائنل میں، سائنا اور پرنے کی باہر

کولون (ہانگ کانگ)، 23 نومبر (یو این آئی) اولمپک میڈلسٹ اور ملک کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعرات کو چار لاکھ ڈالر کے انعام والے ہانگ کانگ اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا جبکہ آج ہی ٹاپ 10 میں واپسی کرنے والی سائنا نہوال اور ایچ ایس پرنے پہلا گیم جیتنے کے باوجود ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ہانگ کانگ اوپن میں ہندوستانی چیلنج کی حالت گزشتہ ہفتے کے چائنا اوپن جیسی ہو گئی ہے جہاں کوارٹر فائنل میں صرف سندھو بچی تھیں اور باقی تمام کھلاڑی باہر ہو گئے تھے۔

دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی سندھو نے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں جاپان کی آیا اوهوري کو 39 منٹ کی مسلسل گیم میں 21-14، 21-17 سے شکست دی۔
image