image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:54 Hrs(IST)
Sports

كھجروليا اور پنت کے دم پر جیتی دہلی

کولکتہ، 21 جنوری (یو این آئی) بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کلونت كھجروليا (26 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کے طوفانی 58 رنز کی بدولت دہلی نے تمل ناڈو کو سید مشتاق علی ٹرافی سپر لیگ گروپ بی میچ میں اتوار کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔

تمل ناڈو کی ٹیم كھجروليا کی شاندار بولنگ کا مقابلہ نہیں کر سکی اور 20 اوور میں سات وکٹ پر 145 رن ہی بنا پائی۔
كھجروليا نے چار اوور میں 26 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ کپتان پردیپ سانگوان، للت یادو اور سبودھ بھاٹی نے ایک ایک وکٹ لیا۔
image