image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:32 Hrs(IST)
Sports

اکمل کو ناقص فارم کی وجہ سے ٹیم سے باہر بٹھایا گیا:لاہور قلندر

شارجہ ، 17 مارچ ( یو این آئی ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے اسٹار بلے باز عمر اکمل کی کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عمر اکمل کو لاہور قلندرز کی ٹیم کچھ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے فائنل الیون کا حصہ نہیں بنا رہی اور ان کے حوالے ٹیم مینجمنٹ تمام تر معلومات کا انکشاف ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد کرے گی تاکہ ایونٹ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

تاہم گزشتہ رات لاہور قلندرز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس قسم کی تمام تر افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ عمر اکمل کے حوالے سے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی تمام تر افواہوں کو مسترد کرتی ہے۔
image