image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:26 Hrs(IST)
Sports

ایرون فنچ بلے بازوں میں ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئے

دبئی ، 15 اگست (یو این آئی ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے موجودہ کپتان ایرون فنچ 3 کھلاڑیوں پر چھلانگ لگاتے ہوئے 891پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں میں ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

جس کی وجہ سے 842پوائنٹس کے مالک پاکستان کے فخر زمان دوسرے اور ہندستان کے لوکیش راہل 812پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
کولن منرو(801)،بابر اعظم(765) اور گلین میکسویل (761)بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
image