image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:04 Hrs(IST)
Sports

نیوزی لینڈ کی خاتون ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان

ویلنگٹن ، 18 ستمبر ( یو این آئی ) نیوزی لینڈ نے دورہ آسٹریلیا اور خاتون ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، نئی کپتان ایمی سیٹرتھویٹ سمیت پانچ ا سپنرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ خاتون ٹیم کے ہیڈکوچ ہیڈی ٹفن نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نومبر میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور توقع ہے کہ کیریبین کی سلو وکٹوں پر اسپنرز کامیاب ہوں گی اسلئے ہم نے ٹیم میں پانچ اسپنرز کا آپشن رکھا ہے۔

آسٹریلیا خواتین کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹیم کپتان سوزی بیٹس، برناڈائن، سوفی ڈیوائن، کیٹ ابراہام، میڈی گرین، ہولی ہڈلسٹن، ہاولے جینسن، لائیگ کاسپیرک، آمیلا کیر، کیٹی مارٹن، لی تاہوہو اور جیس واٹکن پر مشتمل ہے۔
image