image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:44 Hrs(IST)
Sports

....

انڈو انٹرنیشنل پریمیئر کبڈی لیگ کے انعقاد کے اعلان کے موقع پر بالی وڈ اسٹار رندیپ ہُڈا، بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رمیش ویدھوڑی، دلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری، سابق کھلاڑی اور این کے ایف کے جنرل سکریٹری ایم وی پرساد بابو، ایڈوکیٹ بھرت ناگر، لیکس اسپورٹس وژن پرو لمیٹیڈ کے ایم ڈی اور سی ای او آر سی وینکٹیش اور کئی ارجن ایوارڈ یافتہ نیز بین الاقوامی کھلاڑی موجود تھے۔
اس لیگ کے سبھی 62 میچوں کا ٹیلی کاسٹ کھیلوں کے چینل ڈی اسپورٹ پر کیا جائے گا۔

نئی لیگ کے منتظمین کے مطابق اس لیگ میں 823 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں 271 ریاستی سطح کے اور 137 قومی اور بین الاقوامی سطح کے ہیں ۔
image