image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 22:17 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان نے پاکستان کو 162 رن پر کیا ڈھیر

ہندوستان نے پاکستان کو 162 رن پر کیا ڈھیر

دوبئی، 19 ستمبر (یو این آئی) تیز گیند باز بھونیشور کمار (15 رن پر تین وکٹ) اور آف اسپنر کیدار جادھو (23 رن پر تین وکٹ) کی زبردست گیند بازی سے ہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے آخری لیگ میچ میں بدھ کو 1ء43 اوور میں محض 162 رن پر ڈھیر کردیا۔

ہندوستانی گیندبازوں کو کل ہانگ کانگ پر 26 رن سے جیت حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی تھی آج انہوں نے بہترین مظاہرہ کرکے پاکستانی اننگ کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
بھونیشور اور کیدار کے تین تین وکٹوں کے علاوہ جسپریت بمبراہ نے 23 رن پر دو وکٹ اور چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو نے 37 رن پر ایک وکٹ لیا۔

image