image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 02:47 Hrs(IST)
Sports

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں پاکستان کی کھیل پر گرفت مضبوط

ابوظہبی، 17 اکتوبر (یواین آئی) تیزگیندباز محمد عباس (33 رن پر 5 وکٹ) کے کیریئر کی بہترین کارکردگی سے پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن بدھ کو پہلی اننگز میں 145 رن پر سمیٹ کر کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

پاکستان کو اس طرح پہلی اننگز میں 137 رن کی بڑی سبقت حاصل ہوئی۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں اسٹمپس تک دو وکٹ گنوا کر 144 رن بنالئے ہیں اور اس کی کل سبقت 281 رن کی ہوگئی ہے۔
image