image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:04 Hrs(IST)
Sports

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا پیغامات تہنیت پر اظہار تشکر

نئی دہلی ، 16 نومبر (یو این آئی) ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی 32 ویں سالگرہ پر شائقین کی جانب سے مبارکباد کے ملنے والے پیغامات کے شکریہ کا اظہار کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے نومولود بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ سالگرہ منائی۔

ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فوٹو شیئر کی، جس میں وہ اپنے بیٹے، اہلیہ ثانیہ مرزا اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
image