image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:44 Hrs(IST)
Sports

نیوزی لینڈ پر سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانہ

دبئی ، 16 نومبر (یو این آئی) آئی سی سی خاتون ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانہ کر دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ خاتون ٹیم آسٹریلیا خاتون ٹیم کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں اوورز ختم کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا جس کی پاداش میں ایمرٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پوری ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔
کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جبکہ کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
image