image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:14 Hrs(IST)
Sports

انجم کو دو دن میں دو طلائی، میہلی نے جیتے 4 طلائی

نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) پنجاب کی انجم مدگل نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے کیرالہ کے ترویندرم میں چل رہی 62 ویں قومی نشانےبازی مقابلہ میں مسلسل دوسرے دن طلائی تمغہ جیت لیا۔

کل 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں طلائی جیتنے والی پنجاب کی انجم نے آج خاتون 10 میٹر رائفل مقابلے کا طلائی تمغہ جیتا۔
ملک کو حال میں 2020 اولمپک کا کوٹہ دلا چکی انجم نے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے کے فائنل میں 249.1 کے اسکور کے ساتھ طلائی جیتا۔
image