image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 19:02 Hrs(IST)
Sports

پاکستان کو 5-0 سے ہرا کر بیلجیم کوارٹر فائنل میں

بھونیشور، 11 دسمبر (یو این آئی) اولمپک سلور میڈلسٹ اور دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم بیلجئیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو منگل کو كراس اوور میچ میں 5-0 سے شکست دے کر ہاکی عالمی کپ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بیلجیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ ہاکی کا سفر یہیں مکمل ہوا۔
پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چار میچ کھیلے ،تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔
image