image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:19 Hrs(IST)
Sports

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ

لاہور ، 13 دسمبر ( یو این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز کے لئے جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوگئی ، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے ، کپتان سرفراز نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا اور بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
جنوبی افریقہ دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق ، بابر اعظم ، اظہرعلی، محمد رضوان ، حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان لاہور ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی جنوبی افریقہ روانہ ہوئے ۔
image