SportsPosted at: Dec 16 2018 9:27PM بیلجیئم بنا عالمی ہاکی کا نیا بادشاہبھونیشور، 16 دسمبر (یواین آئی)اولمپک سلور فاتح بیلجیئم نے تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ کو اتوار کو بے انتہا دلچسپ شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ہاکی عالمی کپ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ مقررہ وقت میں کوئی بھی گول نہیں ہو سکا اس کے بعد شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں دونوں ٹیمیں 2-2 سےبرابر رہیں اور سڈن ڈیتھ میں بیلجیئم نے بازی مار کر پہلی مرتبہ فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔جاری یو این آئی۔