image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:18 Hrs(IST)
Sports

جیت کا سہرا گیندبازوں کے سر:وراٹ

نیپئر،23جنوری(یواین آئی)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹ سے شکست دینے کے بعد اپنے گیند بازو ں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت کا سہرا گیندبازوں کے سر ہے۔

وراٹ نے آج میچ کے بعد کہا کہ آج ہماری کارکردگی ہمارے پچھلے کچھ میچوں کے مقابلے سب سے متوازن کارکردگیوں میں سے تھی۔
جب میں ٹاس ہارگیا تومجھے لگا کہ نیوزی لینڈ کا اسکور 300کے قریب جاسکتا ہے لیکن ہمارے گیندبازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو قلیل اسکور پر سمیٹ دیا۔
image