image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:59 Hrs(IST)
Sports

عمران کی تصاویر ڈھکے جانے سے تلملايا پی سی بی

اسلام آباد، 18 فروری (یو این آئی ) کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) کے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ڈھکے جانے کو لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تلملا گیا ہے اور اس نے کہا ہے کہ 28 فروری کو دبئی میں ہونے والی آئی سی سی کے اجلاس میں وہ بی سی سی آئی کے سامنے اس مسئلے کو اٹھائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان کے کچھ سائٹس سے اس کے سابق کھلاڑیوں کی تصاویر کو ہٹایا جانا 'افسوسناک' ہے اور وہ اس مسئلے کو اس مہینے آئی سی سی کے اجلاس کے دوران بی سی سی آئی کے ساتھ اٹھائے گا۔
آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں 28 فروری سے ہونا ہے۔
image