image
Friday, Apr 26 2024 | Time 00:24 Hrs(IST)
Sports

آملہ، اسٹین جنوبی افریقی عالمی ٹیم میں، مورس کو جگہ نہیں

جوہانسبرگ، 18 اپریل (یو این آئی )تجربہ کار ہاشم آملہ اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے جمعرات کو اعلان 15 رکنی جنوبی افریقہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن سلامی بلے باز ريزا هینڈركس اور آل راؤنڈر کرس مورس کو انگلینڈ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے ہونے والے آئی سی سی عالمی کپ کے لیے آملہ کے ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے کو لے کر سب سے زیادہ قیاس آرائی لگائی جا رہی تھیں لیکن سلیکٹرز نے ان کے تجربے پر انحصار کیا۔
آملہ کے ٹیم میں شامل ہونے سے صاف ہے کہ ٹاپ آرڈر کے بلے باز هینڈركس کو باہر رہنا ہوگا۔
image