image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 02:40 Hrs(IST)
Sports

جوکووچ کو شکست نڈال نویں بار اٹالین اوپن چمپئن

روم، 20 مئی (یو این آئی ) گزشتہ چمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو دلچسپ فائنل مقابلے میں 6-0، 4-6، 6-1 سے شکست دے کر کیریئر میں نویں بار اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

نڈال کا یہ روم میں ریکارڈ نواں ٹائٹل ہے جبکہ اوورآل 34 واں ماسٹرز خطاب ہے۔
یہ پہلا موقع تھا جب دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلا سیٹ 6-0 پر ختم ہوا جسے ہسپانوی کھلاڑی نے جیت لیا۔
image