image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 03:53 Hrs(IST)
Sports

فٹ بال میچ کے دوران ریفری کی موت

لا پاز، 20 مئی (یو این آئی ) بولیویا کے لا پاز شہر میں ایک فرسٹ ڈویژن فٹ بال میچ کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ریفری کی موت ہو گئی۔

31 سال کے وکٹر هرٹارڈو کو میونسپل اسٹیڈیم میں میچ کے دوسرے هاف میں اچانک ہارٹ اٹیک آ گیا جس کے بعد وہ دو منٹ تک زمین پر گرے رہے تھے۔

مقامی مڈيا کے مطابق حادثے کے سبب مقابلے کو معطل کر دیا گیا اور هرٹارڈو کوا سٹریچر کی مدد سے ایمبولینس میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں لے جانے سے پہلے ہی انہیں ایک اور اٹیک آیا جس کی وجہ سے ان کی ایمبولینس میں ہی موت ہو گئی۔
image