SportsPosted at: May 20 2019 6:52PM اکیلے کئی ٹیموں پر بھاری ہیں وراٹ کی 41 سنچری
نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی ) بلے بازی کے دبنگ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے جا رہے ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی 41 سنچریوں کی بدولت ایک دو نہیں بلکہ کئی ٹیموں پر بھاری پڑیں گے۔
وراٹ نے اپنے شاندار کیریئر میں 227 میچوں میں 41 سنچری بنا ڈالی ہیں اور وہ عالمی ریکارڈ حامل ہم وطن سچن تندولکر 49 ون ڈے سنچریوں کے عالمی ریکارڈ سے صرف آٹھ سنچری دور ہیں اور اگلے ایک سال میں وہ سچن کے عالمی ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں ۔
ہندوستانی کپتان اپنی ون ڈے سنچریوں کے معاملے میں جہاں اکیلے کئی ٹیموں پر بھاری پڑیں گے وہیں ٹیم انڈیا ون ڈے سنچریوں کے معاملے میں ورلڈ کپ کے دیگر تمام نو ٹیموں پر بھاری پڑیں گی۔