image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 19:40 Hrs(IST)
Sports

ثاقب کی سنچری، بنگلہ دیش نے دی ویسٹ انڈیز کو شکست

ٹانٹن، 17 جون (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر ثاقب الحسن (ناٹ آوٹ 124) کی شاندار سنچری اور ان کی لیٹن داس (ناٹ آوٹ 94) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 189 رن کی زبردست ناٹ آوٹ ساجھےداری کی بدولت جائنٹ کلر بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کا آئی سی سی ورلڈ کپ میں پیر کو سات وکٹ سے اپنا شکار بنایا۔

بنگلہ دیش نے عالمی کپ میں اپنے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی اور اب بنگلہ دیشی ٹائیگروں نے ویسٹ انڈیز کا شکار کرکے پانچ میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کر لی اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔
دوسری طرف ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس ہار کے بعد اس کے کھاتے میں صرف تین پوائنٹس ہیں۔
image