image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 20:11 Hrs(IST)
Sports

شکھر عالمی کپ سے باہر ،پنت ٹیم میں شامل ، بھونیشور پر فیصلہ ابھی نہیں

ساوتھمپٹن، 19 جون (یواین آئی) ہندوستان کے سلامی بلے باز شکھر دھون اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ہیمسٹرنگ چوٹ سے پریشان تیز گیند باز بھونیشور کمار پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
شکھر کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے بھونیشور کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ بعد کے میچوں میں ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔
image