image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 23:45 Hrs(IST)
Sports

سری نگر میں مصنوعی روشنی میں پہلا فٹ بال میچ کھیلا گیا

سری نگر، 19 جون (یو این آئی) شائقین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں ایسٹرو ٹرف ٹی آر سی سری نگر میں پہلی دفعہ انڈیا سٹار الیون اور جے کے سٹار الیون کے مابین مصنوعی روشنی کے دوران فٹ بال میچ کھیلا گیا۔
سابق قومی فٹ بال کھلاڑیوں بیچنگ بھوٹیہ، رینڈی سنگھ اور معراج الدین وڈو کی جھلک دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی آر سی کی ایسٹرو ٹرف ریاست میں فٹ بال کے شائقین کے لئے ایک اہم میدان کے طور پر سامنے آرہی ہے۔
image