image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 04:13 Hrs(IST)
Sports

نیوزی لینڈ چوتھی جیت کے ساتھ ٹاپ پر، جنوبی افریقہ مشکل میں

WC- LEAD S.AFRICA- NZ
برمنگھم، 19 جون (یواین آئی) کپتان کین ولیمسن کی ناٹ آوٹ 106 رنز کی شاندار سنچری اننگز اور ان کولن ڈی گریڈهوم (60) کے ساتھ 91 رن کی بہترین شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو بدھ کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں چار وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں نو پوائنٹس کے ساتھ چوٹی کا مقام حاصل کر لیا۔

بارش کی وجہ سےمیدان گیلے رہنے سے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور اوورز کی تعداد کم کرکے 49 کر دی گئی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا. جنوبی افریقہ نے سلامی بلے باز ہاشم آملہ (55) اور ریسي وین ڈیر ڈسین (ناٹ آوٹ 67) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 49 اوور میں چھ وکٹ پر 241 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن اس نے گیندبازی کرتے وقت کافی خراب فیلڈنگ کی جس کا فائدہ اٹھا کر نیوزی لینڈ نے 48.3 اوور میں چھ وکٹ پر 245 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
image