image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:50 Hrs(IST)
Sports

مچل اسٹارک نے شائق کاطنز کا بدلہ لیا

لندن،27جون(یو این آئی) آسٹریلیائی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے انگلش شائق کے طنز کا بدلہ ان کی ٹیم سے لے لیا۔

مچل اسٹارک نے انکشاف کیا کہ صبح ہوٹل میں ناشتہ کے وقت ایک شخص نے کہنی پر پٹیوں اورپلیٹ میں موجود 3 انڈوں کے حوالے سے طنز کیا۔

اسٹارک نے کہاکہ میں اس وقت بھی آدھی نیند میں تھا اور بھوک بھی لگ رہی تھی، اس لیے مذکورہ شخص کی باتوں کو مذاق میں لیا، بعد ازاں انھوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طور پر یارکر نے انگلینڈ کی آخری امید بین اسٹوکس کو بھی میدان بدر ہونے پر مجبور کیا۔
image