image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:28 Hrs(IST)
Sports

بابر اعظم تیز ترین 3ہزار رن مکمل کرنے دنیا کے دوسرے اور ایشیا کے پہلے بلے باز

برمنگھم،27جون(یو این آئی) پاکستانی بلے باز بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے جبکہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔

انہوں نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں کریئر کی 68ویں اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویوین رچرڈز نے 69 اننگز میں 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا تھا لیکن بابر نے ایک اننگز قبل ہی یہ اعزاز حاصل کر کے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا۔
image